ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / معذورین میں ٹووہیلر گاڑیوں کی تقسیم :معذورین سےحکومت کی اسکیموں سے فائدہ اُٹھانے کی اپیل

معذورین میں ٹووہیلر گاڑیوں کی تقسیم :معذورین سےحکومت کی اسکیموں سے فائدہ اُٹھانے کی اپیل

Tue, 06 Dec 2016 13:51:11    S.O. News Service

چنتامنی: 7/ دسمبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)تعلقہ پنچایت دفتر کے روبرو چنتامنی حلقے کے کئی معذورین کے درمیان ٹووہیلر اور اسکوٹی گاڑیوں کو رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے تقسیم کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرشناریڈی نے کہا کہ ملک میں موجود معذورین کو خود کفیل بنانے کے لئے بہت سی اسکیمیں موجود ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں معلوم کرکے ان سے استفادہ کیا جائے کرشناریڈی نے کہا کہ اگر انسان کے حوصلے بلند ہوں تو پھر جسمانی غذر کسی بھی کام میں مانع نہیں ہوتی جس کے کئی ایک مثال ہیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محبوب نگر محلہ کی مُنی جو کہ دونوں پیروں سے معذور ہونے کے باوجود بھی اپنے پیروں پر کھڑی ہے اورکسیکے سامنے دست سوال دراز نہیں کرتی ٹووہیلر کے زریعہ سے لوگوں کے گھروں تک رسوئی گیس پہونچا کر بچوں کو اسکول چھوڑ کر روز مرہ کی ضرورتیں پوری کرتی ہیں رُکن اسمبلی نے کہا کہ ایسی ایک دو نہیں بلکہ ہزاروں سینکڑوں مثالیں دی جاسکتی ہے ۔کرشناریڈی نے مزید کہا کہ معذورین کو قدرتی طور پر کافی صلاحیتیں ہوتی ہے جسم کااگر کوئی حصہ ناکارہ ہوجاتا ہے تو قدرت معذورین کی دوسرے طریقے سے مدد کرتی معاشرے میں معذورین کی دوسرے کو الگ تھگ رکھنے کے علاوہ قدرت کا عذاب تصور کیا جاتا ہے جب اس طرح کا خیال یا تصور سے معذورین کی دل شکنی ہوتی ہے انہیں کی نفرت بلکہ شفقت کی ضرورت ہوتی ہے اندھے بہرے لنگڑے یہ تمام ہمارے سماج کا ایک اٹوٹ حصہ ہیں اور انہیں معذور تصور کرنے کے بجائے ان کی دیکھ بھال ایک عام انسان کی طرح کی جائے اس موقع پر سلیم پاشاہ عرف الو جنتادل(ایس)تعلقہ صدر تلگوار راج گوپال سمیت کئی لوگ موجود رہے۔


Share: